کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے زخائر 12 ارب 85 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب ارب 9کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔