ملک بھر کے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے

Published On 21 December,2023 03:17 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے، اس کے علاوہ 23 اور 24 دسمبر کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث بینک بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھرمیں 25 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جائے گا جبکہ مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔

عام تعطیل کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔