پاک فضائیہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا

Published On 25 December,2022 11:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ نغمے میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔

یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین ملکی تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

 

Advertisement