کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس سٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہوگا، کمیٹی اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی 40 فیصد سے زائد ہے جبکہ مجموعی مہنگائی 30 فیصد سے کم ہے، مہنگائی میں اضافے کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات کم ہیں۔