کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی آگئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب کمی کے بعد 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔