کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔