ورلڈ بینک کا سماجی تحفظ کیلئے 42 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ

Published On 22 January,2024 07:46 pm

کراچی: ( دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے سماجی تحفظ کے لیے 42 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت پاکستان کی اضافی فنڈنگ کے لیے عالمی بینک سے کامیاب بات چیت ہوئی،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسین نے وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے اہم اجلاس کرائسز سے نمٹنے کے لیے ’’کرسپ ‘‘ پروگرام کی منظوری دی گئی۔

کرسپ پروگرام کے لیے عالمی بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہو گیا، کرسپ پروگرام کا مقصد کرائسز کی صورت حال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر پسماندہ طبقہ کے لیے 17 کروڑ ڈالر کا آر اے ایم پروگرام بھی منظور ہو گیا، آر اے ایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے۔