کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک انڈونیشیا دوطرفہ تجارتی اور ثقافتی تعلقات ، سرمایہ کاری ، سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک انڈونیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) January 30, 2024
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ہم انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہا کہ آپ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔