محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

Published On 30 January,2024 09:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کہیں بادل اور کہیں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے جو 4 فروری تک برقرار رہے گا، مغربی ہواؤں کے زیراثر کراچی میں 2 اور 3 فروری کو مزید بارشیں متوقع ہیں۔

بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے زیراثر کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو این ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔