لاہور میں کالے بادلوں کا راج، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

Published On 30 January,2024 06:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت میں کالے بادلوں کا راج، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

شہر میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم 13 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا، ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔