کراچی: مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی

Published On 30 January,2024 08:58 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد سرد موسم میں مزید تیزی آگئی۔

پیر کی شام بھی سپر ہائی وے نوری آباد، کاٹھوڑ اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر آج شام و رات میں مزید بارش متوقع ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔