سگریٹ پر ٹیکس نہ لگانے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں کا نقصان

سگریٹ پر ٹیکس نہ لگانے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں کا نقصان

انڈس براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (آئی بی سی) کے مطابق پاکستان میں صحت عامہ کے تحفظ کے لیے سگریٹس پر ٹیکس لگانے سے گریز اور اس حوالے سے واضح حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سات سال میں قومی خزانے کو 567 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آئی بی سی نے پاکستان میں ٹوبیکو ٹیکسیشن پر نظر ثانی کے عنوان سے ایک پالیسی پیپر میں قومی خزانے کو ہونے والے حیران کن نقصانات کو بے نقاب کیا ہے،تحقیق میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سگریٹ انڈسٹری سے حاصل ہونے والے ریونیو اہداف اور سات سالوں میں جمع کیے گئے ٹیکس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

آئی بی سی نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تمباکو پر ٹیکس کی پالیسی کو ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے اور اسے صنعت کے اثر و رسوخ سے بچایا جائے۔