مہنگی ایل پی جی فروخت پر اوگرا مافیا کے خلاف متحرک

Published On 13 March,2024 12:19 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایل پی جی کی قلت پیدا کرکے مہنگی فروخت کرنے کا معاملہ اوگرا مافیا کے خلاف متحرک ہوگا۔

اوگرا حکام نے ملک بھر کے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ چندعناصرمصنوعی قلت کر کے صارفین سے زائد قیمت وصول کررہے ہیں ، مقامی حکومتیں مقررہ قیمت پرایل پی جی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔

اوگرا ترجمان نے مزید کہا کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں مناسب سٹاک کی موجودگی اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں،گرانفروش مافیا کو رعایت نہیں دی جائے گی۔