لاہور: (دنیا نیوز) نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم جبکہ بیلنس شیٹ کلیئر ہو گئی۔
قومی ایئرلائن کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیئے گئے، ہولڈنگ کمپنی کے پاس پی آئی اے کے واجبات اور قرض ادا کرنے کی ذمہ داری ہو گی۔
پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ممالک کی 170 فلائٹس کے روٹس موجود ہیں، ایئر سروس ایگریمنٹ کے تحت پی آئی اے کے پاس 97 ملکوں میں سفر کے معاہدے ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پاس دبئی، سعودی عرب، لندن، کینیڈا، بیجنگ، مسقط، دوحہ، شارجہ، ابوظہبی کیلئے روٹس ہیں، پی آئی اے کو کوالالمپور، استنبول، کویت، بحرین کے روٹس بھی میسر ہیں۔