کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کیساتھ 2355 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے ہوگئی۔