گورنر سندھ کا صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

Published On 17 April,2024 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں سندھ انڈسٹریل کمیٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ زبیر موتی والا اور شہر کی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل، ان کے حل کے اقدامات، ایس آئی ایف سی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے صنعتوں کو درپیش مختلف دشواریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبوں کی تیاری خوش آئند ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سے صوبے میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔