دبئی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں آیانا ہولڈنگ اور ناد الشیبہ ہولڈنگ کے چیئرمین شامل تھے۔
ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ موجودہ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کیلئے سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر بات چیت لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں میں نمو پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو معاونت فراہم کرنے سمیت سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر خزانہ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔