دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں بارشوں کی وجہ 2 دن میں 1244پروازیں منسوخ ہوئیں۔
امارت ائیر لائن حکام شدید بارشوں کے باعث 2 روز میں 1244 پروازیں منسوخ ہوئی جبکہ 61 پروازوں کا رخ دوسرے ائیرپورٹس پر موڑ دیا گیا۔
موسم میں بہتری کے باعث حالات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے، ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 سے فلائٹس آپریشن شروع ہو گیا ہے جبکہ دبئی میں زیادہ تر سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
دبئی حکام کے مطابق نکاسی آب کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے، شارجہ ،عجمان میں بھی ٹینکرز کے ذریعے پانی نکالنے کا کام جاری ہے، کئی علاقوں میں پانی موجود ہونے کے باعث سکول، کالجز کو جمعہ تک بند کر دیا گیا ہے۔