دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں بینک صارفین سے معلومات لے کر فراڈ کرنے والے 494 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں بینک صارفین سے معلومات لے کر فراڈ کرنے والے 494 افراد گرفتار کرکے فون، لیپ ٹاپ اور رقم برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں،ملزمان فون پر صارفین سے بینک تفصیلات حاصل کرکے فراڈ کرتے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو 400 سے زائد افراد نے فراڈ کال کی شکایات درج کرائی تھیں، ملزمان سے فون، لیپ ٹاپ اور رقم برآمد کرکے ضبط کرلی۔