لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح سے شروع ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی ترسیلی نظام متاثر ہے، بارش کے باعث لیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔
پرانا کاہنہ، ڈیفنس، کوٹ لکھپت، چوبرجی پارک، مغل پورہ، شالیمار، صدر،بھٹہ چوک ،بیدیاں روڈ ،اسلام پورہ ،قلعہ گجرسنگھ کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔