طوفائی بارش سے حیسکو کے 25فیڈر ٹرپ ، شہراندھیرے میں ڈوب گیا

Published On 01 March,2024 09:37 pm

حیدرآباد:(دنیا نیوز) شدید بارش اور طوفان نے حیدر آباد میں تباہی مچا دی، 25 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

ترجمان حیسکو کے مطابق حیدر آباد میں بارش اور طوفان کی وجہ سے ریجن میں اس وقت 25 سے زائد 11 کے وی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔

بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی حیسکو کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد شہر کے 5 عدد فیڈروں کی بجلی سیفٹی کی وجہ سے بند ہے، بارش رکتے ہی مکمل کلیئرنس کے بعد بجلی بحال کی جائے گی۔

حیسکو ترجمان نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران سیفٹی قوانین پر مکمل عمل کرکے اپنی حفاظت کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ نہ ہو۔