کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 40 فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث کراچی کے علاقوں صدر، لائنز ایریا، نمائش، کلفٹن، گزری میں بجلی غائب ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: این ٹی ڈی سی کو بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا ذمے دار قرار دیدیا گیا
بتایا گیا ہے کہ ضلع شرقی اور جنوبی کے علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے، ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث اچانک بجلی بند ہوئی۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے، چند علاقوں سے سپلائی میں تعطل کی شکایات آئیں، عارضی تعطل کو بروقت دور کر کے بجلی کی سپلائی بحال کی جا چکی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں کال سینٹر 118 اور سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔