اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے معاملے پر نیپرا نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کے سینئر ایڈوائزر کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی میں 3 تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، کمیٹی ایک ماہ میں چیئرمین نیپرا کو رپورٹ پیش کرے گی۔
قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی، تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔