اسلام آباد:(دنیا نیوز)ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک ایران تجارت کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایران سےدرآمدات میں اضافہ ہوا ، نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات میں25 فیصدکابڑااضافہ دیکھا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں، مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں، فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا، جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سےدرآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھا، اقتصادی پابندیوں کے دوران تین سالوں میں ایران کیلئےپاکستانی برآمدات صفر رہیں، امریکی پابندیوں کےباعث بینکنگ چینلز کانہ ہونابرآمدات صفررہنےکی بڑی وجہ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی ایران سےدرآمدات مزید بڑھ گئیں ، حالیہ3سالوں کےدوران پاکستان کی ایران سےدرآمدات2ارب17کروڑڈالرز رہی ہیں۔