کے الیکٹرک نے بجلی کے نادہندگان کیخلاف کارروائی شروع کر دی

Published On 30 April,2024 04:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں کے الیکٹرک نے بجلی کے نادہندگان کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ چکرا گوٹھ کورنگی میں عدم ادائیگیوں کے باعث نادہندگان کی بجلی منقطع کر دی، منقطع کیے گئے نادہندگان پر واجب الادارقم 5 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں، وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہے۔