پاکستان مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، انٹربینک میں ڈالر بھی مہنگا

Published On 16 May,2024 10:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 104 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 74 ہزار 768 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 74 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔