آئندہ بجٹ میں 5مرلہ کے گھروں سے پراپرٹی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

Published On 17 May,2024 12:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئندہ بجٹ میں 5 مرلہ کے گھروں سے پراپرٹی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق بی، سی اور ڈی کیٹیگری کے علاقوں میں قائم 5 مرلہ کے مکانوں کو دی گئی چھوٹ ختم کی جائے گی، چھوٹ ختم ہونے سے محکمہ ہاؤسنگ کو 2 ارب روپے کی آمدن حاصل ہو گی۔

واضح رہے کہ اے کیٹیگری کے علاقوں میں قائم پانچ مرلہ کے گھروں پر پہلے ہی چھوٹ ختم کی جا چکی ہے۔