جناح ہاؤس حملہ کیس: یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور

Published On 17 May,2024 12:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔