بانی پی ٹی آئی نے جو بویا وہ کاٹ اور اپنے کئے کا خمیازہ بھگت رہا ہے: عابد شیر علی

Published On 16 May,2024 10:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بویا آج وہی کاٹ رہا ہے اور اپنے کئے کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

عابد شیر علی نے دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو بیگم کلثوم کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے، ایک شخص ملزم ہے، چیف جسٹس کی مرضی ہے اسے لائیو دکھانا ہے یا نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج علی محمد خان ماتم کر رہے ہیں، اس نے قوم میں انتشار پیدا کیا، یہ کوئی شہزادہ چارلس نہیں ہے۔

رہنما تحریک انصاف اظہر صدیق

رہنما تحریک انصاف اظہر صدیق نے کہا کہ عابدشیرعلی کو حقائق کا اندازہ نہیں ہے، سپریم کورٹ نےلائیو سماعت کرنے کا کہا تھا، تصویر لیک کرنے کا آج مجھ پر بھی الزام لگا ہے، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتی تھی۔

اظہرصدیق نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو بانی پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا چاہئے تھا، نوازشریف، اسحاق ڈار اشتہاری تھے، بانی پی ٹی آئی اشتہاری نہیں، آصف زرداری نے تو جیل میں ایک اینکر کو انٹرویو دیا تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے نام لینے پر بھی پابندی ہے۔