راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اَپ کا معاملہ، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اَپ کرانے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا سیمپل نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے عملے نے لیے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں ہوا، بانی پی ٹی آئی احتساب عدالت میں متعدد مرتبہ بشریٰ بی بی کے معائنے کی درخواست کر چکے ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر بھی بشریٰ بی بی طبی معائنے کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔
بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے، میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔