او جی ڈی سی ایل کا تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

Published On 17 May,2024 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ضلع کرک نشپا کنواں نمبر 10 سے گیس، خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کر دیا، نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 1870 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔

نئی اضافی پیداوار سے گیس کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 70 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی، گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ تیل و گیس کی اضافی پیداوار سے امپورٹ بل میں 30 ملین ڈالر سالانہ کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔