سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

Published On 22 May,2024 05:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 63 کروڑ 45 لاکھ 98 ہزار 837 روپے مالیت کے 18 کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار 88 شیئرز کا لین دین ہوا۔