اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، چین سے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک اہم منصوبہ ہے، دونوں ملکوں نے سی پیک کے 10 سال کامیابی سے مکمل کر لئے، دوسرے مرحلے میں پاکستان میں معیشت، ماحولیات، توانائی، تعلیم سمیت اہم منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ، چین سے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ، پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے پاکستان اورچین کے حکام تفصیلی گفتگوکریں گے۔