اسلام آباد: (دنیانیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.34 فیصد مزید کم ہوگئی، کمی کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7.87 اور چکن 5.92 فیصد سستا ہوا، آٹا 4.66، پیاز 1.99 اورانڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد کی کمی ہوئی۔
ایل پی جی 3.23 اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کمی ہوئی، ایک ہفتے میں بیف 0.49 اور دال چنا 0.42 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے چائے، مٹن، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔