زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی، شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے: اویس لغاری

Published On 15 June,2024 07:49 pm

ڈی جی خان: (دنیا نیوز) وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی جی خان میں وفاقی وزیر اویس خان لغاری نے بائی پاس پل شوریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے، ہرعلاقے کی تعمیرو ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ عوام کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، چین ڈیرہ غازی خان میں صنعت لگانے کیلئے دلچسپی رکھتا ہے، منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف ملک کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہےہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے، کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔