نوم چومسکی کی اہلیہ نے شوہر کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

Published On 19 June,2024 09:49 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی فلسفی نوم چومسکی کی اہلیہ نے شوہر کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔

امریکی فلسفی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ نوم چومسکی حیات ہیں اور ان کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، نوم چومسکی کو برازیل کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب وہ روبصحت ہیں۔

خیال رہے کہ نوم چومسکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے خلاف کئی بار آواز بلند کر چکے ہیں، اس کے علاوہ ناور مفکر نے امریکا کی اپوزیشن جماعت ریپبلکن سے متعلق کہا تھا کہ ری پبلکن پارٹی انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم ہے۔