پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جی ایٹ کی بجلی منقطع نہیں کی گئی: ترجمان آئیسکو

Published On 13 June,2024 10:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس ای اسلام آباد آئیسکو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جی ایٹ کی بجلی منقطع نہیں کی گئی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کے میٹر تک بجلی کی فراہمی آئیسکو فیلڈ فارمیشنز کی ذمہ داری ہے، بلڈنگ میں ممکنہ انٹرنل وائرنگ فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہوگی۔

آئیسکو ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس ڈی او جی سیون کے مطابق بجلی بندش کی شکایت بھی رجسٹرڈ نہیں کروائی گئی۔