اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواحکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا اور بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط بھی لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی کیس چیف جسٹس نہ سنیں۔
تاہم ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے چیف جسٹس کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینچ پر اعتراضات سے متعلق کے پی حکومت نےکوئی ہدایات نہیں دیں، بطور ایڈووکیٹ جنرل تمام ججزپر اعتمادہے۔