اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے دو منصوبوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، رقم پاکستان کو دو منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی، پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی، رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔
مزید کہا گیا کہ دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کئے جائیں گے، رقم کا مقصد سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے، سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔