کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، آج پھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار کی حد عبور ہو گئی ہے۔
آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 233 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔