کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔