کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 508 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 73 ہزار 760 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 501 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 252 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔