پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

Published On 21 June,2024 09:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری روز کا اختتام پر ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے کیساتھ 78 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 5 کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 137 روپے مالیت کے 20 کروڑ 73 لاکھ 84 ہزار 194 شیئرز کا لین دین ہوا۔