کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 40 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔