وفاقی وزیر خزانہ سے کے الیکٹرک کے وفد کی ملاقات، حکومت سے معاہدوں بارے تبادلہ خیال

Published On 08 July,2024 06:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کے الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدوں پر بات چیت ہوئی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ معاہدوں نے کئی مسائل کو حل کیا تھا، کے الیکٹرک اب بجلی مکس کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، اس مقصد کیلئے جدید منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

کے الیکٹرک وفد نے پوسٹ آفس کے ذریعے بلوں کی تاخیر کا مسئلہ بھی اٹھایا، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کیا جائے گا، کے الیکٹرک کراچی میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے پر توجہ دے، سستی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لئے منصوبے تیز کریں۔