اسلام آباد: (دنیا نیو) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹریز چینی کی ریٹیل پرائس مستحکم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق چینی کی ایکس ملز قیمت حالیہ مہینوں میں مستحکم رہی ہے، اجلاس میں وفاقی وزیر نے صوبوں کو چینی کی خوردہ قیمتوں کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔