کوئٹہ: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سبی میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا، 50 کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے کے اضافے سے 9 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافے کے بعد پرچون میں چینی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی۔
عوام کا کہنا ہے کہ چینی جان بوجھ کر مہنگی کی جا رہی ہے، انتظامیہ مصنوعی بحران پر کنٹرول کرے اور مارکیٹ میں چینی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کے خلاف کارروائی کرے۔
ہول سیل ڈیلرز نے کہا ہے کہ انتظامیہ چینی آنے نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کئے جا رہے ہیں۔