کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2458 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے ہوگئی۔