کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلد بجلی پیدا اور تقسیم کرنیوالی کمپنی بنانے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد سندھ میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جا رہے ہیں، 70 فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے، وفاقی حکومت سندھ کو گیس دے، پاور پلانٹ خود لگائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تھر کول پورے ملک کی بجلی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے، بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے، صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیتیں کھو رہی ہیں، تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں، حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔