اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا حکم دیا ، تمام ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام کو بھی ہدایات جاری کردیں گئیں، بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت مہیا کی گئیں۔
وفاقی حکومت کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ان 6ممالک کے شہری 90دنوں تک ویزا فری انٹری پر پاکستان رہ سکیں گئے،120ممالک کے مسافروں کو ویزا گرانٹ نوٹس کے تحت انٹری دینے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر ویزا درخواست اور پاسپورٹ کی کاپی کے ساتھ ویزا گرانٹ نوٹس حاصل کرسکیں گئے، 120ممالک کے شہری گرانٹ نوٹس کے ذریعے ویزہ آن آرائیول حاصل کر سکیں گئے۔